چین: بطخ کو ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562913_9673107_batt_updates.jpg—فائل فوٹو
چین میں ایک عجیب و غریب اور انتہائی حیران کُن واقعے نے ایک مقامی شخص کو امیر بنا دیا۔
چینی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ سے سونا نکل آیا، اس واقعے نے مقامی سطح سمیت سوشل میڈیا پر بھی سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں چین کے صوبے ہنان میں ایک دیہاتی نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ میں سونے کے ذرات موجود تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562761_082406_updates.jpg
کھڑکی کھلی چھوڑ کر جانیوالے روسی شہری کے فلیٹ پر کبوتروں کا قبضہ
روسی میڈیا کے مطابق یہ شخص تین سال پہلے کام کے سلسلے میں سائبیریا چلا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بطخ کے پیٹ سے ملنے والے ذرات کے ٹیسٹ اور دیگر تحقیق کے بعد ان ذرات کے بارے میں تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی سونے کے ہیں، جن کا وزن تقریباً 10 گرام تھا اور ان سب ذرات کی قیمت تقریباً 12 ہزار یوآن (1800 امریکی ڈالرز، پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔
مقامی شخص اور اس کے والد نے اسے واقعے کو خوش قسمتی قرار دیا ہے۔
مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ بطخ سونے کی کان کنی کے لیے مشہور قدیمی علاقے کے قریب پلی بڑھی اور ممکن ہے کہ اس نے وہاں موجود سونے کے ذرات کو مٹی کے ساتھ نگل لیا ہو۔
چینی شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سے پہلے بھی گاؤں کے دوسرے لوگوں کو بطخوں کے پیٹ سے سونا ملا تھا لیکن اس سونے کی مقدار اتنی نہیں تھی جتنی اس مرتبہ اسے ملی ہے۔
Pages:
[1]