امریکا و اسرائیل کی ایران میں بمباری جاری، شہداء کی تعداد 1332 ہو گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562927_6367690_ira_updates.jpg— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
امریکا اور اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے آج آٹھویں دن بھی ایران کے دارالحکومت تہران پر وسیع پیمانے پر حملے جاری ہیں، ایران کی جانب سے بھی ان حملوں کا جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر حملہ کر کے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ تہران آزادی ٹاور کے قریب بھی امریکا اور اسرائیل نے بم باری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری کے ننتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562910_065227_updates.jpg
امریکی سینیٹر نے ایران جنگ پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی
امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 1 ہزار 332 ہو گئی ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران میں کی گئی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں طالبات، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ 3 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اب تک 43 ایرانی بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کیا جا چکا ہے۔
ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے ہیں، ایران نے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن نے 2 ایرانی میزائل انٹرسیپٹ کر دیے ہیں۔
Pages:
[1]