slotcosino Publish time 2026-3-7 18:13:06

پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر منہگا کرنے کو مسترد کرتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562954_187561_Raja-Pervaiz-Ashraf-PPP_updates.jpgپیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر منہگا کرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماہِ مقدس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی، حکومت کو قیمتوں میں اضافے سے قبل عوام کو متبادل ریلیف کا پروگرام دینا چاہیے تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-05/1478119_125400_updates.jpg
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، راجہ پرویز اشرف

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول منہگا کرنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے منہگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت گورننس مانیٹرنگ سیل قائم کرے۔
Pages: [1]
View full version: پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر منہگا کرنے کو مسترد کرتے ہیں: راجہ پرویز اشرف