فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، ایرانی حملوں پر تبادلۂ خیال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562964_4853188_asim_updates.jpg—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورۂ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے حملوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور ملاقات میں زور دیا کہ بلاوجہ جارحیت خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے کہا کہ بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562306_015715_updates.jpg
ایران کے خلاف فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں ہو گی: سعودی عرب
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوشش کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران کی محتاط حکمتِ عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پُرامن حل کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور دوستی کے فروغ کے لیے تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ملکوں نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
Pages:
[1]