slotcosino Publish time 2026-3-7 18:51:52

ایران اسرائیل جنگ: امارات میں سونا رعایتی قیمت پر فروخت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562968_9362175_%D9%86%D8%AF%D8%A8%D8%B3%D8%B2_updates.jpg— فائل فوٹو

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری وسیع پیمانے پر جنگ کے باعث اماراتی تاجر سونا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے سبب ایک جانب پروازیں منسوخ ہو گئیں اور سپلائرز کی سونے کو اہم تجارتی مرکز سے منتقلی کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد خریدار نئی خریداری سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، کیونکہ وہ غیر معمولی شپنگ اور انشورنس کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ فوری ترسیل کی کوئی ضمانت بھی موجود نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562709_125651_updates.jpg
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالرز کم ہو کر 5110 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نتیجتاً اسٹوریج اور فنڈنگ کے مسلسل اخراجات کی بجائے تاجر لندن کے عالمی معیار کے مقابلے میں فی اونس تقریباً 30 ڈالرز تک کی رعایتی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی، ایشیاء بھر میں سونا برآمد کرنے کا اہم مرکز ہے، نیز یہ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور کئی افریقی ممالک سے آنے والے سونے کا راستہ بھی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران اسرائیل جنگ: امارات میں سونا رعایتی قیمت پر فروخت