آج ایران کو بہت زیادہ طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562991_5500808_trump_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’آج ایران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے ’خراب رویے‘ کی وجہ سے اب ایسے علاقوں اور گروہوں کو بھی نشانہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جنہیں اس سے پہلے ہدف بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562965_124048_updates.jpg
پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر
عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے: مسعود پزشکیان https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی صدر نے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اپنی تقریر میں معذرت کی اور مشرق وسطیٰ کے پڑوسی ممالک کے سامنے ’ہتھیار ڈال دیے‘ اور وعدہ کیا کہ ایران اب ان پر فائرنگ نہیں کرے گا، ان کی جانب سے یہ وعدہ صرف اس لیے کیا گیا کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملے جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہایران اب ’مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ‘ نہیں رہا بلکہ ’مشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا‘ بن چکا ہے اور کئی دہائیوں تک ایسا ہی رہے گا جب تک وہ ہتھیار نہیں ڈال دیتا یا مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتا۔
Pages:
[1]