slotcosino Publish time 2026-3-7 22:46:34

حملےجاری رہے تو تمام امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے: پاسداران انقلاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562992_8179978_Revolutionary-Guards_updates.jpgفوٹو: فائل

ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹز نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی، حملےجاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر کے بیان کی پیروی میں پڑوسی ممالک کے مفادات اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی، حملےجاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562908_064145_updates.jpg
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیان میں کہا گیا کہ حملے جاری رہے تو خشکی، سمندر اور فضا میں امریکی اور صہیونی فوجی اڈے ہدف ہوں گے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطے میں خشکی، سمندر اور فضا میں امریکی و صیہونی مفادات کو بنیادی اہداف سمجھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امریکی اور صہیونی اہداف ایرانی افواج کے شدید اور تباہ کن حملوں کی زد میں آئیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے بیان کے بعد مسلح افواج کا اعلان سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: حملےجاری رہے تو تمام امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے: پاسداران انقلاب