آیت اللّٰہ خامنہ ای شہادت ناقابل قبول، اسلامی ممالک پر حملے بھی قابل ستائش نہیں: طاہر اشرفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562988_1124901_Tahir-Ashrafi_updates.jpgچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای، اسکولوں میں بچے اور بچیوں کی شہادت ناقابل قبول ہے جبکہ ایران کی جانب سے اسلامی ممالک پر حملے بھی کسی صورت قابل ستائش نہیں۔
اپنے بیان میں حاظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان نے ایران کو بتادیا تھا کہ سعودی زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561856_011634_updates.jpg
ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے: علامہ طاہر اشرفی
انہوں نے زور دیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ ایران کے صدر نے اسلامی ممالک سے اپنی غلطی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سعودی عرب اور ترکیہ کےلیے امن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات بہتر سمت میں قدم ہے۔
Pages:
[1]