پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563014_574721_transport_updates.jpgفوٹو: فائلپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی اسلام آباد سے لاہور کے کرائے میں 230 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563001_063711_updates.jpg
خیبر پختونخوا حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی طرح اسلام آباد سے کراچی کے کرائے میں یکمشت 600 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد اسلام آباد سے مظفر آباد کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 850 روپے ہوچکا ہے جبکہ اسلام آباد سے فیصل آباد کا کرایہ 1400 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کردیا ہے۔
Pages:
[1]