slotcosino Publish time 2026-3-8 03:18:58

بادشاہ نے ہریانوی گانے کے تنازع پر معافی مانگ لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563016_8483965_Badshah0_updates.jpg

بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے اپنے ہریانوی فوک گانے’ تاتیری‘ کے تنازع کے بعد معافی مانگ لی۔

40 سالہ بادشاہ کو گزشتہ روز اپنے گانے کے باعث مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے بھی طلب کر رکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562767_100249_updates.jpg
گلوکار بادشاہ کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بادشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے ذریعے معافی مانگی اور کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو ہریانہ کا بیٹا سمجھتا ہوں، ہمیشہ ہریانہ کی ثقافت اور زبان کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی گلوکار نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ متنازع گانا ’تاتیری‘ کو تمام پلیٹ فارمز سے ہٹارہے ہیں کیونکہ اس کے ایک حصے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

یکم مارچ کو ریلیز ہونے والے گانے پر الزام لگایا گیا کہ اس میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ اور مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں اسکول یونیفارم میں لڑکیوں کو رقص کرتے اور نامناسب اشارے کرتے دکھایا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بادشاہ نے ہریانوی گانے کے تنازع پر معافی مانگ لی