بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے اپنے ہریانوی فوک گانے’ تاتیری‘ کے تنازع کے بعد معافی مانگ لی۔
40 سالہ بادشاہ کو گزشتہ روز اپنے گانے کے باعث مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے بھی طلب کر رکھا ہے۔
گلوکار بادشاہ کیخلاف مقدمہ درج
بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بادشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے ذریعے معافی مانگی اور کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو ہریانہ کا بیٹا سمجھتا ہوں، ہمیشہ ہریانہ کی ثقافت اور زبان کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
بھارتی گلوکار نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ متنازع گانا ’تاتیری‘ کو تمام پلیٹ فارمز سے ہٹارہے ہیں کیونکہ اس کے ایک حصے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔
یکم مارچ کو ریلیز ہونے والے گانے پر الزام لگایا گیا کہ اس میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ اور مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں اسکول یونیفارم میں لڑکیوں کو رقص کرتے اور نامناسب اشارے کرتے دکھایا گیا ہے۔