امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563017_6408196_US_Army_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیاامریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کردی گئی، مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں ہونے لگی۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوج نے ایلیٹ ایئربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی ہے، عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا، 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ، 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562759_075206_updates.jpg
ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہے، سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی جبکہ 60 فیصد مخالف ہیں۔
Pages:
[1]