امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی کانگریس نے وزیراعظم مودی سے جواب طلب کر لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563027_6885291_MG_updates.jpgفائل فوٹوزامریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے جواب طلب کر لیا۔
کانگریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے اس لیے آزادی حاصل نہیں کی تھی کہ کوئی دوسرا ملک ہم پر اپنی شرائط نافذ کرے، لیکن آج ایک کمزور وزیراعظم کی وجہ سے امریکا کھلم کھلا ہمیں کسی چیز کی اجازت دینے کی بات کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562925_100428_updates.jpg
امریکا نے بھارت کو اپنا بڑا ’فرمانبردار‘ ملک قرار دیدیا
امریکا نے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے بھارت کو عارضی طور پر روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی ہے، یہ اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی جہازوں میں لدا ہوا سمندر میں موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بھارت کے عوام کسی دوسرے کے اسکرپٹ پر چلنے والے اداکار نہیں، اس معاملے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی بھارتیوں کے کان پھاڑ رہی ہے، بھارتی عوام آپ سے وضاحت چاہتے ہیں۔
کانگریس پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کیا اب امریکا بھارت کو اجازت دیا کرے گا؟ کیا 1 ارب 40 کروڑ انسانوں کا ملک امریکا کی منظوری کا انتظار کیا کرے گا؟
Pages:
[1]