slotcosino Publish time 2026-3-8 05:16:05

جنوبی افریقا کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563028_5516265_SaVWI_updates.jpg

جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیم جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ ملر نے یکساں پالیسی نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563028_4127606_DMiller_updates.jpg

دوسری طرف ملک واپسی کے انتظار میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اپنی بے بسی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ آئی سی سی سے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563028_1981952_QDK_updates.jpg

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ یہ کافی مزاحیہ سی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جو ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقا سے بعد میں ایونٹ سے باہر ہوئی وہ آج رات چارٹرڈ طیارے پر واپس جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے،آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

ڈیوڈ ملر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دن سے وطن واپسی کی فلائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر وطن واپسی کے حوالے سے تنقید کرچکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی افریقا کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے