Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 969|Reply: 0

جنوبی افریقا کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207851
Post time 2026-3-8 05:16:05 | Show all posts |Read mode
  

جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیم جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ ملر نے یکساں پالیسی نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔   

دوسری طرف ملک واپسی کے انتظار میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اپنی بے بسی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ آئی سی سی سے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔   

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ یہ کافی مزاحیہ سی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جو ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقا سے بعد میں ایونٹ سے باہر ہوئی وہ آج رات چارٹرڈ طیارے پر واپس جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے،  آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

ڈیوڈ ملر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دن سے وطن واپسی کی فلائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر وطن واپسی کے حوالے سے تنقید کرچکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-8 01:21 GMT+5 , Processed in 0.047389 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list