slotcosino Publish time 2026-3-8 07:51:47

خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے، علی لاریجانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563037_831014_ali_updates.jpgفائل فوٹو

سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563032_011516_updates.jpg
ہتھیار ڈالنے والوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، نیتن یاہو

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی رکن اسمبلی آیت اللّٰہ مظفری کا کہنا ہے کہ ایران کی مجلس خبرگان کا اجلاس ایک روز کے اندر ہوگا، اجلاس میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے، علی لاریجانی