سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔
ہتھیار ڈالنے والوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، نیتن یاہو
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی رکن اسمبلی آیت اللّٰہ مظفری کا کہنا ہے کہ ایران کی مجلس خبرگان کا اجلاس ایک روز کے اندر ہوگا، اجلاس میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔