ایران نے حملے جاری رکھے تو بھرپور جواب دیا جائے گا، سعودی ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563157_2331220_ann_updates.jpgفائل فوٹوسعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ حملے جاری رہے تو سعودیہ امریکی افواج کو ایران کے خلاف اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی، تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
Pages:
[1]