آسٹریلوی ویمن کپتان ایلیسا ہیلی کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پزیر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563201_3721493_Australian-Captain-Alyssa-Healy-with-her-team_updates.jpg—تصویر بشکریہ سوشل میڈیابھارت کے خلاف ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمن کپتان ایلیسا ہیلی کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
گراؤنڈ سے واپسی پر آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی کپتان ایلیسا ہیلی کو کندھوں پر اٹھا کر الوداع کہا۔
ایلیسا ہیلی نے بھارت کے خلاف آل فارمیٹ ہوم سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ایلیسا ہیلی نے 10 ٹیسٹ، 126 ون ڈے اور 162 ٹی 20 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-14/1546568_022335_updates.jpg
آسٹریلین خاتون کرکٹ کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس دورے میں واحد ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بھارتی خواتین ٹیم نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم نے ون ڈے سیریز 0-3 سے جیتی۔
Pages:
[1]