slotcosino Publish time 2026-3-8 19:35:03

لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563203_4685387_10_updates.jpg
فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 روپے سے بڑھ کر 2480 روپے ہو گیا ہے، جبکہ ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 روپے سے بڑھ کر 3680 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے کا کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 13200 روپے ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور سے مری کا کرایہ 3100 روپے سے بڑھ کر 3720 روپے کر دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-07/1562774_041140_updates.jpg
پٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگے، عالمی صورتحال کے پیش نظر مزید سخت فیصلے بھی کریں گے، حکومت

اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے بعد 4200 روپے ہو گیا ہے، لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150 روپے سے بڑھ کر 3750 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 1800 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گیا ہے، لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے بعد 1750 روپے جبکہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ بھی 350 روپے اضافے کے ساتھ 2000 روپے کر دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں اضافہ