پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563215_6902036_09_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 کے پلے آف کا ایک میچ راولپنڈی اور 2 میچز لاہور میں ہوں گے، پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلی منیٹر 29 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل فائنل کی میزبانی 3 مئی کو لاہور کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561599_035633_updates.jpg
پی ایس ایل 11: سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا نام تبدیل کر لیا
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ اب سیالکوٹ اسٹالینز کا نام ملتان سلطانز ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہو گا، آغاز پر لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان میچ سے ہو گا، پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہو گا، ایونٹ کا آغاز لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان میچ سے ہو گا، پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی، پلے آف سے قبل مجموعی میچز 10 ہوں گے۔
دوسرے مرحلے کے ایک گروپ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔
Pages:
[1]