سوئٹزر لینڈ نے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563229_5286316_GAZA-NEW-2_updates.jpgسوئس وزیر دفاع مارٹن فسٹر(تصویر سوشل میڈیا)۔سوئٹزر لینڈ نے مشرق وسطیٰ جنگ پر اپنے موقف میں کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فسٹر نے اس حوالے سے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ تشدد کی ممانعت کے اصول کے خلاف ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563211_024827_updates.jpg
کوئی شک والی بات نہیں، ہر صورت اپنا دفاع کریں گے: ایرانی سفیر کا برطانیہ کو انتباہ
برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی نے برطانوی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گزشتہ صدی کی دو عالمی جنگوں میں غیر جانبدار رہنے والے ملک کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہان کا اشارہ تمام ممالک کی طرف ہے جو تشدد کی ممانعت پر عمل نہیں کر رہے، جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے، اس طرح انہوں نے بھی ایران کی طرح بین الاقوامی قانون توڑا ہے۔
دریں اثنا دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر خزانہ لارس کلنگ بائل نے کہا کہ انہیں اس جنگ کی قانونی حیثیت پر سنگین شبہات ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563165_100000_updates.jpg
چین کا ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کے مطابق دنیا ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں قوانین ختم ہو رہے ہیں اور صرف طاقتور کا قانون چل رہا ہے۔ اسپین نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی بمباری کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
ماہریننے عرب میڈیا کو بتایا کہ امریکی و اسرائیلی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، جو جارحیت پر پابندی لگاتا ہے اور ان حملوں کے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔
Pages:
[1]