Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 677|Reply: 0

سوئٹزر لینڈ نے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-8 22:49:54 | Show all posts |Read mode
  سوئس وزیر دفاع مارٹن فسٹر(تصویر سوشل میڈیا)۔

سوئٹزر لینڈ نے مشرق وسطیٰ جنگ پر اپنے موقف میں کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فسٹر نے اس حوالے سے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ تشدد کی ممانعت کے اصول کے خلاف ہے۔    
کوئی شک والی بات نہیں، ہر صورت اپنا دفاع کریں گے: ایرانی سفیر کا برطانیہ کو انتباہ

برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی نے برطانوی...   

گزشتہ صدی کی دو عالمی جنگوں میں غیر جانبدار رہنے والے ملک کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ  ان کا اشارہ تمام ممالک کی طرف ہے جو تشدد کی ممانعت پر عمل نہیں کر رہے، جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے، اس طرح انہوں نے بھی ایران کی طرح بین الاقوامی قانون توڑا ہے۔

دریں اثنا دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔  

جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر خزانہ لارس کلنگ بائل نے کہا کہ انہیں اس جنگ کی قانونی حیثیت پر سنگین شبہات ہیں۔    
چین کا ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔   

ان کے مطابق دنیا ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں قوانین ختم ہو رہے ہیں اور صرف طاقتور کا قانون چل رہا ہے۔ اسپین نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی بمباری کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔  

ماہرین  نے عرب میڈیا کو بتایا کہ امریکی و اسرائیلی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، جو جارحیت پر پابندی لگاتا ہے اور ان حملوں کے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 15:25 GMT+5 , Processed in 0.053701 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list