ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563251_7432417_irn_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن، نیویارک اور کیلی فورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ایران کے خلاف جنگ بند کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563245_082707_updates.jpg
اپنے دفاع میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے جائز اقدام ہے، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی صرف حملوں کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں، ایرانی کارروائیوں میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں، تنصیبات، اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔
روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
Pages:
[1]