مشرقِ وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری، پاکستان کی 76 پروازیں منسوخ، 63 آپریشنل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563415_6543026_2_updates.jpgفائل فوٹو
مشرق وسطیٰ کے فلائٹ شیڈول میں بہتری دیکھی گئی ہے، پاکستان کی 76 پرواز منسوخ جبکہ 63 آپریشنل ہیں۔
کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3، سیالکوٹ سے7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
کراچی سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 13، لاہور سے 12 اور اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-08/1563089_043121_updates.jpg
امارات فلائٹ آپریشن بحال، مشرق وسطیٰ کی 31000 پروازیں منسوخ
کراچی مشرق وسطی میں جنگ کے باعث کئی ملکوں کی فضائی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ سے 4 پروازیں آپریٹ کیے جانے کی توقع ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں تازہ حملوں کے باعث ریاض، دمام ایئر پورٹس کی 436 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ریاض کی 28 اور دمام کی 4 پروازوں کی متبادل ایئر پورٹس پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے، جبکہ دوحہ ایئر پورٹ سے آج محدود پروازوں کا امدادی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]