ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: گوتم گمبھیر نے تاریخی فتح 2 کرکٹرز کے نام کر دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563435_3227743_News6_updates.jpgبھارتی کوچ گوتم گمبھیر---فائل فوٹو
گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جیت لیا۔
فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اپنے نام کیا اور مسلسل دوسری بار ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بجائے صرف ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو جوابدہ ہوں، ایک کوچ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنی اچھی اس کی ٹیم کارکردگی دکھاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563255_102904_updates.jpg
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم اب دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یعنی تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پریس کانفرنس کے دوران گوتم گمبھیر نے جیت کو سابق بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ اور کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ وی وی ایس لکشمن نے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلینس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کھیپ تیار کی۔
انہوں نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں جے شاہ نے مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سنجو سیمسن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابھیشک شرما نے 52 اور ایشان کشن نے 54 رنز اسکور کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563241_075555_updates.jpg
ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ، 100 سے زائد چھکے لگا دیے
بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنجو سمسن نے 14ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر تین چھکے لگا کر بھارت کو ایک اور ریکارڈ دلا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی، بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا مقصد ہمیشہ ٹیم کی جیت رہا ہے اور ٹیم کا اب اگلا ہدف 2028ء لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے۔
Pages:
[1]