Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 904|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: گوتم گمبھیر نے تاریخی فتح 2 کرکٹرز کے نام کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 17:00:55 | Show all posts |Read mode
  
بھارتی کوچ گوتم گمبھیر---فائل فوٹو

گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جیت لیا۔

فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اپنے نام کیا اور مسلسل دوسری بار ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بجائے صرف ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو جوابدہ ہوں، ایک کوچ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنی اچھی اس کی ٹیم کارکردگی دکھاتی ہے۔   
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے

نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم اب دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یعنی تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔   

پریس کانفرنس کے دوران گوتم گمبھیر نے جیت کو سابق بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ اور کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ وی وی ایس لکشمن نے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلینس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کھیپ تیار کی۔

انہوں نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں جے شاہ نے مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سنجو سیمسن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابھیشک شرما نے 52 اور ایشان کشن نے 54 رنز اسکور کیے۔   
ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ، 100 سے زائد چھکے لگا دیے

بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنجو سمسن نے 14ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر تین چھکے لگا کر بھارت کو ایک اور ریکارڈ دلا دیا۔   

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی، بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا مقصد ہمیشہ ٹیم کی جیت رہا ہے اور ٹیم کا اب اگلا ہدف 2028ء لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:38 GMT+5 , Processed in 0.048392 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list