slotcosino Publish time 2026-3-9 18:58:21

برین ہیمرج ہونے کے بعد اب سلیم خان کی طبیعت کیسی ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563461_5339430_6_updates.jpg— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد اور سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان برین ہیمرج ہونے کے بعد زیرِ علاج ہیں۔

حال ہی میں ان کے قریبی دوست جاوید اختر نے سلیم خان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی ہے۔

جاوید اخبر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ سلیم خان اب ٹھیک ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ کرسی پر بیٹھ کر بات کر رہے، میرا کہنے کا مطلب ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سلیم خان کو بلڈ پریشر ہائی ہونے کے بعد 17 فروری سے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557765_105920_updates.jpg
سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سرجری کا امکان

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر میڈیا کو بتایا تھا کہ انہیں معمولی برین ہیمرج ہوا ہے جس کی وجہ سے اُنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کر کے ان کا علاج شروع کیا گیا۔

پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ معمولی برین ہیمرج تھا، جس کی وجہ سے ان کی ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی (ڈی ایس اے) کی گئی۔

میڈیکل ٹیم کے مطابق خون کا بہاؤ بہت کم تھا، اس لیے بڑی سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، تاہم ان کی عمر کے باعث ڈاکٹرز نے انکو عارضی طور پر وینٹی لیٹر پر رکھا اور حالت مستحکم ہونے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔
Pages: [1]
View full version: برین ہیمرج ہونے کے بعد اب سلیم خان کی طبیعت کیسی ہے؟