slotcosino Publish time 2026-3-9 18:58:24

ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کیلئے بلاتا ہے: شعیب اختر کا بھارتی ٹیم پر طنز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563457_2894932_15_updates.jpg
---فائل فوٹو

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھارت کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کسی محلے میں ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی، بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، 8 ٹیموں میں سے 4 رکھ لیتے ہیں، پھر انہی میں سے 3 کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا، انہوں نے کرکٹ کو خراب کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520887_031450_updates.jpg
مچل اسٹارک نے غلطی سے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں ہونے والی ایک ایسی ہی غلطی نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ اور شعیب اختر کے ریکارڈ کا علم رکھنے والوں کو حیران اور پریشان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ شائقین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں طاقت کا توازن واقعی ایک مسئلہ ہے، جبکہ دیگر مداحوں نے بھارت کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی میں صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا تھا، سیمی فائنلز اور فائنل بھی بھارت میں ہی منعقد ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کیلئے بلاتا ہے: شعیب اختر کا بھارتی ٹیم پر طنز