افغان دعوے محض پروپیگنڈا ہیں، پاکستان نے شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا: عطا تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563477_4707263_20_updates.jpg---فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہافغانستان میں شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا، کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔
غیر ملکی جرائد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے اور ان کارروائیوں میں صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں اور سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں۔
انہوں نے افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوؤں کو محض پروپیگنڈا قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-06/1234023_105345_updates.jpg
عطا تارڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا الزام
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے افغانستان میں قائم مشن کی ان رپورٹس کی بھی تردید کی جس میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا ذکر کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ کابل میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی کو ملنے والی معلومات کا زیادہ تر انحصار طالبان حکومت پر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان حکومت اور افغان سرزمین سے سرگرم مختلف دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کی مشترکہ کارروائیاں اس تعلق کا واضح ثبوت ہیں۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا اور پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
Pages:
[1]