Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 303|Reply: 0

افغان دعوے محض پروپیگنڈا ہیں، پاکستان نے شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا: عطا تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 20:16:32 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ  افغانستان میں شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا، کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔

غیر ملکی جرائد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے اور ان کارروائیوں میں صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں اور سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں۔  

انہوں نے افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوؤں کو محض پروپیگنڈا قرار دیا۔   
عطا تارڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔   

وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے افغانستان میں قائم مشن کی ان رپورٹس کی بھی تردید کی جس میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کابل میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی کو ملنے والی معلومات کا زیادہ تر انحصار طالبان حکومت پر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان حکومت اور افغان سرزمین سے سرگرم مختلف دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کی مشترکہ کارروائیاں اس تعلق کا واضح ثبوت ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا اور پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:52 GMT+5 , Processed in 0.048483 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list