slotcosino Publish time 2026-3-9 22:52:34

9 روز کے دوران ایران میں 1255 افراد شہید، امریکی اور اسرائیلی بھی ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563502_709148_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ میں 9 روز کے دوران مختلف ممالک میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران میں 1255 افراد شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 394 افراد شہید اور 1 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کے حملوں سے امریکا کے 8 فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، ایران کے حملوں سے اسرائیل میں 13 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563453_121943_updates.jpg
امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول پر امریکی میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عرب میڈیا کے مطابق عراق میں ایران، امریکا اور اسرائیلی حملوں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے یو اے ای میں 4 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے، کویت میں 6افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی، سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی جبکہ بحرین میں 1 شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔

ایرانی حملوں سے عمان میں 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی، قطر میں 16 افراد زخمی ہوئے، جبکہ اردن میں 14 افراد زخمی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: 9 روز کے دوران ایران میں 1255 افراد شہید، امریکی اور اسرائیلی بھی ہلاک