لبنانی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563505_790413_GAZA-NEW-2_updates.jpgبیروت کے جنوبی علاقے پر پیر کو ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک رہائشی علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔لبنان کی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔
بیروت سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے مئی کے عام انتخابات کو دو سال کیلیے مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 76 ارکان نے انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں جبکہ 41ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ لبنان پر گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک وہاں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔
Pages:
[1]