|
|
بیروت کے جنوبی علاقے پر پیر کو ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک رہائشی علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
لبنان کی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔
بیروت سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے مئی کے عام انتخابات کو دو سال کیلیے مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 76 ارکان نے انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں جبکہ 41 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ لبنان پر گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک وہاں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ |
|