slotcosino Publish time 2026-3-9 23:31:01

ایران جنگ سے امریکی و اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیز کو مالی فوائد ملنے لگے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563507_6752359_arms_updates.jpgفوٹو: اسلحہ ساز کمپنی نارتھ روپ گرومان

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث امریکی اور اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بڑے مالی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

جنگ کے دوران حکومتیں بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدتی ہیں جس سے دفاعی صنعت کی آمدنی اور شیئر قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

بڑی امریکی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، نارتھ روپ گرومان (Northrop Grumman ) کمپنی کے شیئرز میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کمپنی ڈرونز، میزائل دفاعی نظام اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی بناتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563504_051756_updates.jpg
ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی طرح میزائل سسٹمز اور دفاعی ٹیکنالوجیکے ساتھ ساتھ جدید لڑاکا طیاروں، میزائلوں اور دفاعی نظام کی بڑی سپلائر کمپنیز کے شیئرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی اسلحہ ساز صنعت کو بھی فائدہ ہو رہا ہے، اسرائیل ایئرو اسپیس انڈسٹریز جو کہ ڈرونز، میزائل اور فضائی دفاعی نظام کی بڑی کمپنی مانی جاتی ہے، اس کے شیئرز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز آئرن ڈوم اور دیگر میزائل و دفاعی نظام بنانے والی کمپنیز بھی حالیہ جنگ میں فوائد سمیٹنے لگی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563501_045315_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکا اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنگی حالات کے باعث اسرائیل کے ہائی ٹیک ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی برآمدات میں تیزی آئی ہے، کیونکہ کئی ممالک جنگ میں آزمائے گئے (battle-tested) نظام خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ان دفاعی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکا اعلیٰ درجے کے ہتھیاروں کی پیداوار چار گنا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر کےاس فیصلے سے دفاعی صنعت کے منافع میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران جنگ سے امریکی و اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیز کو مالی فوائد ملنے لگے