Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 215|Reply: 0

ایران جنگ سے امریکی و اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیز کو مالی فوائد ملنے لگے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208480
Post time 2026-3-9 23:31:01 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسلحہ ساز کمپنی نارتھ روپ گرومان  

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث امریکی اور اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بڑے مالی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

جنگ کے دوران حکومتیں بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدتی ہیں جس سے دفاعی صنعت کی آمدنی اور شیئر قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

بڑی امریکی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، نارتھ روپ گرومان (Northrop Grumman ) کمپنی کے شیئرز میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کمپنی ڈرونز، میزائل دفاعی نظام اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی بناتی ہے۔   
ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔   

اسی طرح میزائل سسٹمز اور دفاعی ٹیکنالوجی  کے ساتھ ساتھ جدید لڑاکا طیاروں، میزائلوں اور دفاعی نظام کی بڑی سپلائر کمپنیز کے شیئرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی اسلحہ ساز صنعت کو بھی فائدہ ہو رہا ہے، اسرائیل ایئرو اسپیس انڈسٹریز جو کہ ڈرونز، میزائل اور فضائی دفاعی نظام کی بڑی کمپنی مانی جاتی ہے، اس کے شیئرز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز آئرن ڈوم اور دیگر میزائل و دفاعی نظام بنانے والی کمپنیز بھی حالیہ جنگ میں فوائد سمیٹنے لگی ہیں۔   
ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکا اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔   

جنگی حالات کے باعث اسرائیل کے ہائی ٹیک ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی برآمدات میں تیزی آئی ہے، کیونکہ کئی ممالک جنگ میں آزمائے گئے (battle-tested) نظام خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ان دفاعی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکا اعلیٰ درجے کے ہتھیاروں کی پیداوار چار گنا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر کے  اس فیصلے سے دفاعی صنعت کے منافع میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 22:36 GMT+5 , Processed in 0.046068 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list