slotcosino Publish time 2026-3-9 23:31:02

ایران: امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں کے نعرہ اللہ اکبر لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563509_6920550_CHANT_updates.jpgاسکرین گریب: ایکس

ایرانی شہر اصفہان میں اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران مقامی لوگوں کی جانب سے اللّٰہ اکبرکے نعرے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک نئی فضائی حملوں کی لہر شروع کی ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے کا ہدف اصفہان کے گورنر ہاؤس کی عمارت تھی، حملے کے بعد شہر کے مرکزی تاریخی مقام امام اسکوائر کے قریب سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563504_051756_updates.jpg
ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دھوئیں کے بادل شہر کے اس حصے سے بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس دوران مقامی لوگ اللّٰہ اکبر کے نعرے بھی لگاتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلہوگئی۔
Pages: [1]
View full version: ایران: امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں کے نعرہ اللہ اکبر لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی