slotcosino Publish time 2026-3-10 01:28:26

اماراتی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دو جوان شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563519_1789040_uae-defence-minisry_updates.jpg

متحدہ عرب امارات میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو اماراتی فوجی جوان شہید ہوگئے۔

ابوطبی سےیو اے ای کی وزارت دفاع کے بیان کےمطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ یہ حادثہ قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔

اماراتی وزارت دفاع نے دونوں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی دعا کی۔
Pages: [1]
View full version: اماراتی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دو جوان شہید