متحدہ عرب امارات میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو اماراتی فوجی جوان شہید ہوگئے۔
ابوطبی سے یو اے ای کی وزارت دفاع کے بیان کےمطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ یہ حادثہ قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔
اماراتی وزارت دفاع نے دونوں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی دعا کی۔