ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563531_358109_isrl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیاامریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے، متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی اسرائیل چھوڑ کر جانے والے متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563526_085959_updates.jpg
ایندھن تنصیبات پر حملے نہ رکے تو تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے، پاسداران انقلاب ایران
ترجمان خاتم الانبیاء فورس ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ مسلم ممالک امریکا اسرائیل کے انسانیت کے خلاف بزدلانہ حملے رکوائیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیلی شہریوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام میں تلخ کلامی ہوئی،ایئرپورٹ سے انتہائی محدود تعداد میں اسرائیلیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد 29 ہزار 247 افراد اسرائیل سے زمینی راستوں کے ذریعے باہر گئے ہیں۔
Pages:
[1]