slotcosino Publish time 2026-3-10 05:21:50

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنا بڑی غلطی قرار دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563538_6254813_trump_updates.jpgڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ’ بڑی غلطی‘ قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارےاین بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے خیال میں انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو منتخب کر کے بڑی غلطی کی ہے‘۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو کمزور شخصیت بھی قرار دے چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563534_103702_updates.jpg
’جیسا باپ ویسا بیٹا‘، اسرائیل تلملا اٹھا

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’سیب درخت سے زیادہ دور نہیں گرتا‘۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ’اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کرتے۔

اس سے قبل مُجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اسرائیل نے بھی سخت ردِعمل دیا۔

اسرائیل کی جانب سے مجتبیٰ اور آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں محاورتاً لکھا ’جیسا باپ ویسا بیٹا‘۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مُجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ پہلے ہی اس خونریزی سے رنگے ہوئے ہیں جو ان کے والد کے دورِ حکومت کی پہچان تھی۔ اب ایک اور آمر ایرانی حکومت کی بربریت کو جاری رکھنے کے لیے سامنے آ گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنا بڑی غلطی قرار دیا