آئل ٹینکرز کے اسٹاف کو خطرہ مول لے کر آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے، امریکی صدر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563568_9774514_Trmo_updates.jpgفائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کے اسٹاف کو جان کا خطرہ مول لے کر آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے، اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہيں۔
امریکی صدر کے اس بیان پر بعض مبصرین نے لقمہ دیا ہے کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے اور سب سے پہلے امریکی صدر کو خود کسی حفاظتی حصار کےبغیر ایک کشتی پر آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیے،وہ ان کے لیے دعا کریں گے۔
Pages:
[1]