slotcosino Publish time 2026-3-10 11:13:14

جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563680_1687159_iii_updates.jpg

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563545_052159_updates.jpg
ایران کے پاس اکا دکا میزائل رہ گئے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتیں بےمعنی ہیں، خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے، ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے، ایران کے پاس میزائل اب صرف اِکا دُکا رہ گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب