ایران کے خلاف جنگ، پینٹاگون نے 2 دنوں میں 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563688_7690691_%D8%A7%D9%86_updates.jpgفوٹو: بشکریہ امریکی میڈیاامریکا کے ایران پر جاری حملوں کے ابتدائی دو روز مہنگے ترین ثابت ہوئے، جنگ کے دو دنوں میں امریکی افواج نے ایران پر 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا گولہ بارود برسایا۔
پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ’ایپک فیوری‘ پر خرچ ہونے والے اسلحہ بارود کی تفصیلات شیئر کی گئی جس کے مطابق جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں تقریباً 5اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا جدید گولہ بارود خرچ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562132_092206_updates.jpg
ایران پر اسرائیل و امریکا نے 5 ہزار ٹن سے زیادہ گولہ بارود برسا دیا، شہداء کی تعداد 1045 ہو گئی
غیرملکی میڈیا کے مطابق آج چھٹے روز بھی تہران میں صبح سویرے زور دار دھماکے ہوئے جس میں جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی حکام کے مطابق کانگریس میں سیاستدانوں نے تیزی سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کی سپلائی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کانگریس کو خدشات ہیں کہ امریکی افواج کے پاس جدید ہتھیاروں کی کمی ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ رواں ہفتے کانگریس کو ایک ضمنی دفاعی بجٹ کی درخواست بھیجے گی جس پر انہیں ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے چیف ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع کے پاس کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔
Pages:
[1]