غزہ میں نسل کشی میں معاونت، اٹلی کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517545_9709466_6_updates.jpg— فائل فوٹو
غزہ میں نسل کشی میں معاونت کرنے پر اٹلی کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، وزرائے دفاع و خارجہ سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر اٹلی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517242_041030_updates.jpg
غزہ: اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 8 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج نے 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق درخواست فلسطینی حقوق کے گروپ نے یکم اکتوبر کو جمع کروائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد قانونی ماہرین اور عوامی شخصیات نے مشترکہ طور پر درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار دے کر جنگی جرائم میں شمولیت اختیار کی، اٹلی کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت دار ہے۔
Pages:
[1]