slotcosino Publish time 2026-3-10 15:45:53

امریکا اور اسرائیل کی تہران پر شدید بمباری، جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563704_4467807_4_updates.jpg
---فائل فوٹو

ایران، امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں، جنہیں جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کی سب سے شدید بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق چند گھنٹے قبل ہونے والے حملوں میں شہر کے مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز اٹھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد سب سے طاقتور حملوں میں شامل ہیں۔

ایران کے شہر کرج میں حملوں کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔

اصفہان میں حکام کے مطابق گورنر ہاؤس اور ایک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/liveblog/2026-03-02/6_6545420_Iran-Supreme-Leader_liveblog.jpg
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ادھر مشرقی تہران کے علاقے رسالت اسکوائر کے قریب حملے میں کم از کم 40 افراد شہید ہو گئے۔

حکام کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اموات کی مجموعی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے، جسے انتہائی تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایرانی میزائل لانچرز کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جب بھی ہمیں وہ ملیں گے ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا اور اسرائیل کی تہران پر شدید بمباری، جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ