Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 247|Reply: 0

امریکا اور اسرائیل کی تہران پر شدید بمباری، جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208635
Post time 2026-3-10 15:45:53 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

ایران، امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں، جنہیں جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کی سب سے شدید بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق چند گھنٹے قبل ہونے والے حملوں میں شہر کے مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز اٹھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد سب سے طاقتور حملوں میں شامل ہیں۔

ایران کے شہر کرج میں حملوں کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔

اصفہان میں حکام کے مطابق گورنر ہاؤس اور ایک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔   
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔   

ادھر مشرقی تہران کے علاقے رسالت اسکوائر کے قریب حملے میں کم از کم 40 افراد شہید ہو گئے۔  

حکام کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اموات کی مجموعی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے، جسے انتہائی تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایرانی میزائل لانچرز کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جب بھی ہمیں وہ ملیں گے ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 11:31 GMT+5 , Processed in 0.049224 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list