slotcosino Publish time 2026-3-10 15:45:53

مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی: ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563705_2489240_trump-mojtaba_updates.jpg
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سُپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب مایوس کن ہے، اس طرح کی قیادت خطے میں استحکام کے لیے مثبت پیش رفت نہیں سمجھی جا سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تہران کے پاس طویل عرصے تک امریکا، اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کے خلاف استعمال کے لیے کوئی مؤثر ہتھیار نہیں رہیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی پر باقاعدہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا اور مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563410_085332_updates.jpg
مجبتیٰ خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی، ٹرمپ کا تبصرے سے گریز

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس تقرری پر تفصیلی تنقید کرنے سے انکار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا فیصلہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، فیصلہ درست وقت پر کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی: ٹرمپ