چاکلیٹ سے بنی دنیا کی طویل ترین ٹرین کی میلان میں رونمائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563707_7573480_3_updates.jpg—فوٹو بشکریہ فیس بک
مالٹا سے تعلق رکھنے والے مشہور چاکلیٹ فروش اینڈریو فاروگیا نے طلباء کے ساتھ مل کر چاکلیٹ سے 55.27 میٹر لمبی ٹرین بنائی ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کا مجسمہ قرار دیا گیا ہے۔
مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اسٹڈیز کے طلباء نے بھی اس منصوبے میں حصہ لیا ہے۔
چاکلیٹ ٹرین میں ایک پرانا بھاپ کا انجن اور 22 بوگیاں ہیں اور ہر بوگی کا وزن تقریباً 160 کلو گرام یعنی 352 پاؤنڈ ہے۔
اس شاندار چاکلیٹ ٹرین کی رونمائی اٹلی کے شہر میلان میں ونٹر اولمپک گیمز سے قبل کی گئی۔
اینڈریو فاروگیا اور ان کی ٹیم کئی مہینوں سے چاکلیٹ ٹرین بنانے کے لیے کام کر رہی تھی، اس چاکلیٹ ٹرین کو بنانے کی منصوبہ بندی کرنے میں تقریباً 1 سال کا عرصہ لگا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں عملی طور پر کام شروع کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563418_095538_updates.jpg
سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اگا لیے
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاند پر سخت ماحول اور زرخیز مٹی نہ ہونے کے باوجود بھی وہاں فصلیں اگائی جا سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس حوالے سے اینڈریو فاروگیا نے بتایا کہ ٹرین بنانے چاکلیٹ کے تقریباً 5 ہزار ٹکڑے استعمال کیے گئے تھے جب کہ تقریباً 180 پہیے صرف بوگیوں کے لیے بنائے گئے تھے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں یہ ریکارڈ بنا کر اپنے ادارے، اپنے ملک اور اپنے خاندان کے لیے ایک یادگار ورثہ چھوڑنا چاہتا تھا۔
Pages:
[1]