رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے، ایمان نے خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563717_240904_5_updates.jpg—فائل فوٹومعروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے نوٹس کی تصاویر شیئر کر دیں۔
ایمان رجب نے اپنی پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے ابتدا میں اپنی شادی کو بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی، تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ کی جانب سے مجھ پر اور میرے خاندان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، جس کے بعد مجھے طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563717_2985689_Untitled-2_updates.jpghttps://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563717_7139654_Untitled-21_updates.jpg
اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ایمان رجب نے سوال اٹھایا کہ اس تمام صورتِ حال میں میرا اور میرے بیٹے کا کیا قصور ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563192_123159_updates.jpg
یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے پر بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں، مگر رمضان کے مقدس مہینے کے احترام میں فی الحال خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمان رجب کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔
Pages:
[1]